اردو

urdu

ETV Bharat / city

ملک کے بڑھتے وقار کے آگے امریکہ بھی مدد کا طالب: شری کانت شرما - حکومت کے ساتھ رہنا چاہئے

'اپوزیشن پارٹی کی سوچ کا دائرہ محدود ہو گیا ہے' اپوزیشن پارٹی کو اس خیال سے باہر آنا چاہیے۔

شری کانت شرما :ملک کے بڑھتے وقار کے آگے امریکہ بھی مدد کا طالب

By

Published : Oct 1, 2019, 10:05 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:23 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کے امریکی دورہ پر تنقید کرنے والی اپوزیشن پارٹی کو اترپردیش کے کابینی وزیر شری کانت شرما نے نصیحت کی ہے۔

شرما نے کہا ہے کہ جب پوری دنیا میں بھارت کا وقار بڑھ رہا ہے اور امریکہ جیسے ملک کو بھارت کی مدد لینی پڑ رہی ہے تو ایسے میں اپوزیشن پارٹیوں کو ملک کے مفاد کے لئے حکومت کے ساتھ رہنا چاہئے.

شری کانت شرما :ملک کے بڑھتے وقار کے آگے امریکہ بھی مدد کا طالب

بارہ بنکی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شریکانت شرما نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ 'اپوزیشن پارٹیوں کی سوچ کا دائرہ محدود ہو گیا ہے'۔ اپوزیشن پارٹیوں کو اس خیال سے باہر آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیامیں ملک کے 130 کروڑ شہریوں کا سر فخر سے اونچا ہو رہا ہے، شرما نے مزید کہا کہ امریکہ جیسے ملک کو آج بھارت کی مدد لینی پڑ رہی ہے، ایسے میں اپوزیشن تنقید کے بجائے حکومت کا ساتھ دے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 5:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details