اوپن لائبریری ایک الماری کی طرح ہے اس میں عطیہ کرنے والی کتابیں رکھی رہیں گی۔ اوپن لائبریری میں نیچے کی طرف اخبار لگانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ گورنمنٹ گرلس انٹر کالج کی پرنسپل اور ضلع لائیبریری انچارج پونم سنگھ نے اسے اپنے پیسوں سے لگوایا ہے۔ ان کا دعوٰی ہے کہ یہ ریاست کی پہلی لائبریری ہوگی۔ ان کے مطابق اس قسم کی لائیبریری بیرون ملک میں ہوا کرتی ہیں۔ وہاں ان لائبریری کو بینک، جیل اور دیگر بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں لگایا جاتا ہے۔
بارہ بنکی میں اوپن لائبریری کا افتتاح - اوپن لائبریری میں نیچے کی طرف اخبار لگانے کا انتظام کیا گیا ہے
بارہ بنکی میں کتابوں کے تئیں دلچسپی پیدا کرانے اور کتابوں کے عطیہ کے لیے منفرد پہل کی گئی ہے۔ یہاں بیرون ملک کی طرح اوپن لائبریری کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اوپن لائبریری کو کسی بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں لگایا جائے گا، جہاں لوگ اس سے لیکر کتابیں پڑھ سکیں گے اور عطیہ بھی کر سکیں گے۔
بارہ بنکی میں اوپن لائبریری کا افتتاح
ان کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں ہر جگہ نیٹورک تو ہے لیکن کتابیں نہیں ہوتیں۔ اسلیے لوگ کتاب پڑھنے کے بجائے موبائل میں لگے رہتے ہیں۔ اوپن لائبریری انہیں کتابیں دستیاب کرائے گی اور لوگ انہیں پڑھیں گے اور ان کا عطیہ بھی کر سکیں گے۔
Last Updated : Feb 18, 2020, 10:32 AM IST