بھلے ہی پرینکا گاندھی ریپ متاثرہ کے خاندان والوں سے ملیں لیکن ان کے والد کو نہ ہی عدلیہ سے اور نہ ہی حکومت سے انصاف کی امید ہے۔
متاثرہ کے والد نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ یا تو میری بیٹی کے مجرموں کو فانسی دی جائے یا پھر ان کو حیدرآباد جیسا انصاف ملے۔
اناؤ میں درندوں کی شکار ہوئی بیٹی نے کل دہلی کے ایک ہسپتال میں بھلے ہی زندگی کی جنگ ہار گئی ہو لیکن ان کے والد انہیں انصاف دلانے کے لیے فانسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
'مجرموں کو اپنی آنکھ سے مرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں' ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے متاثرہ کے والد نے بتایا کہ پرینکا گاندھی نے بھلے ہی انہیں انصاف دلانے میں ان کی مدد کرنے کو کہا ہے لیکن انہیں حکومت سے کسی طرح کی کوئی امید نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت صحیح ہوتی تو میری بیٹی آج زندہ ہوتی۔ انہوں نے یہ بھی مانا کہ عدلیہ سے انصاف مانگتے مانگتے وہ بھی دنیا سے رخصت ہو جائیں گے لیکن انصاف نہیں ملیگا۔ انہوں نے یہ بھی قبول کیا کہ ان کے پاس عدالت میں کیس لڑنے کے لیے پیسے بھی نہیں ہیں۔