اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض - بارہ بنکی میں کورونا وائرس

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کورونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض سامنے آیا ہے جو چند روز قبل ہی بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔

one suspected person of corona virus in barabanki
بارہ بنکی میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض

By

Published : Mar 16, 2020, 11:36 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کورونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض سامنے آیا ہے۔

مریض کو ضلع ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ روم میں رکھا گیا ہے اور اس کی جانچ کے لیے نمونہ بھی بھیجا جاچکا ہے جس کی رپورٹ منگل کی شام تک سامنے آئے گی جس کے بعد ہی یہ معلوم ہوسکے گا کہ اسے کورونا وائرس کا اثر ہے کہ نہیں۔

ضلع مجسٹریٹ آدرش سنگھ کی جانب سے ضلع کے محکمہ اطلاعات کے واٹس گروپ پر دی گئی اطلاع کے مطابق ایک شخص جو کچھ دن ہی قبل بیرون ملک سے واپس آیا تھا اسے کھانسی اور بخار کے علامت کی وجہ سے اسے ضلع ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرا دیا گیا ہے.

ان کے مطابق انہوں نے اس کا سیمپل چیک اپ کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور منگل کی شام کو رپورٹ آنے کے بعد ہی اس بات کی تصدیق ہوگی کہ اسے کورونا وائرس کا انفیکشن ہے یا نہیں۔

ضلع مجسٹریٹ نے اس مشتبہ مریض کی شناخت ایپیڈمک ایکٹ کا حوالہ دیکر نہیں بتایا ہے اور میڈیا سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ اس شناخت پوشیدہ ہی رکھیں۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details