کانپور: اترپردیش کے کانپور میں جمعیت علمائے ہند اترپردیش Jamiat Ulema e Hind Metting Held in Kanpur کا یک روزہ اجلاس مجلس منتظمہ اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں مولانا سید اشہد رشیدی Maulana Syed Ashhad Rashidi کو ایک بار پھر اترپردیش کا صدر منتخب کیا گیا۔ جنرل سیکریٹری کا انتخاب بعد میں کیا جائے گا، نائب صدور کے لیے کئی ناموں کی تجویز ہوئی ہے جس کا اعلان بعد میں کیے جائیں گے۔
مولانا سید اشہد رشیدی Maulana Syed Ashhad Rashidi نے صدر منتخب ہونے کے بعد ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کا کام امن اور پیار و محبت سے کیا جائے۔ قانون کے دائرے میں رہ کر دین کے کام کو آگے بڑھایا جائے، کسی طرح سے بھی زیادتی نہ کی جائے۔ حالات چاہے کتنے بھی پر تشدد کیوں نہ ہو لیکن قانون اور ضابطے کی پابندی کے ساتھ ہی کام کیا جائے۔