بیسوی صدی کے معروف مفکر، مایہ ناز فلسفی اور شاعر مشرق کے نام سے مشہور علامہ اقبالؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر دنیا بھر میں پھیلے ان کے شیدائی اس دن کو 'یوم اردو' کے طور پر مناتے ہیں۔ بھارت کے بھی مختلف خطوں میں علامہ کے یوم پیدائش کے موقع پر اردو کی تقریبات کا اہتمام کرکے یوم اردو منایا جاتا ہے۔ اس کے ذریعہ علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔
ریاست اترپردیش کی سرزمین رامپور کو اردو کے تیسرے اسکول کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہاں اردو ادب و سخن سے وابستہ متعدد شخصیات نے جنم لیکر اردو کے چمن کو گلزار کیا۔ علامہ اقبال کی بھی متعدد یادیں رامپور سے جڑی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے ہم نے اردو ادب کے معروف ناول نگار اور تنز و مزاح نگار ایس فضیلت سے خاص بات چیت کی۔
علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعہ دنیائے اردو میں ایسا انقلاب برپا کیا اور ایسی روح پھونکی جسے محبان اردو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔