آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن دنیش اوانہ کے سیکٹر 93 کے دفتر پر سابق سٹی صدر کانگریس کمیٹی نوئیڈا شہاب الدین کی قیادت میں جاوید خان اور رضوان چودھری کو غیر منظم سیکٹر کانگریس ورکرز کا ریاستی جنرل سکریٹری اور سکریٹری مقرر کیا گیا۔
دونوں رہنماوں کا ایک شاندار تقریب میں استقبال کیا گیا۔ کانگریس کے رہنما اروند سنگھ اور مغربی اتر پردیش کے صدر حاجی محمد اطہر نے نوئیڈا کے ابھرتے ہوئے نوجوان رہنما جاوید خان کو ریاستی جنرل سیکریٹری اور نوئیڈا کانگریس کے رضوان چودھری کو ریاستی سکریٹری کی ذمہ داری سونپی۔