ریاست اترپردیش کے رامپور میں جاری 'نو اسکول نو فیس' مہم کے دوران ضلع انتظامیہ کو سرپرستوں کی جانب سے فیس معافی کی درخواست سوپنی گئی اس دوران ہزاروں سرپستوں نے ضلع مجسٹریٹ کو فیس معافی کی درخواست سونپی۔
تعلیم و تربیت ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے جاری 'نو اسکول نو فیس' مہم کے دوران مہم کے کنوینر فیصل خاں لالا نے ایک وفد کے ساتھ کلیکٹریٹ پہنچ کر سرپرستوں کی جانب سے فیس معافی کی درخواستوں کو آنجنئے کمار سنگھ کو سونپا۔
اس دوران فیصل لالا نے فیس جمع نہیں کرنے پر نام کاٹنے کی دھمکی دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرانے کے لیے ڈی ایم سے شکایت کی اور کہا کہ بچوں کے سرپرست (جن چار ماہ کے دوران اسکولوں میں لاک ڈاؤن وجہ سے کسی طرح کی سرگرمی نہیں رہی ان مہینوں کی ) فیس معافی کی درخواست کررہے ہیں۔