ایک طرف جہاں اترپردیش حکومت بھوکے افراد، مزدوروں اور ضرورت مندوں تک امداد پہنچانے کا دعوی کر رہی ہے تو دوسری طرف زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بیشتر مزدور، بے گھر افراد اور ضرورت مندوں تک ہنوز حکومتی امداد نہیں پہنچی ہے لیکن سماجی تنظیمیں بھوکے افراد کو مسلسل کھانا کھلانے میں مصروف ہیں۔
بنارس کے آسی گھاٹ کے گرد و نواح میں 'اسی آن چھیتر' نامی تنظیم بھوکے، مزدوروں اور ضرورت مندوں کو کھانے کھلاتی ہے۔
سماجی کارکن رادھے جھا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے ابتدا ہی سے یہ سماجی تنظیم بھوکے افراد کو کھانا کھلا رہی ہے اور ایک دن میں تقریبا چار سو افراد تک کھانا پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔