اردو

urdu

ETV Bharat / city

'اتر پردیش میں بنے گی حیدرآباد کے راموجی جیسی فلم سٹی' - پوری فلم انڈسٹری اس سے کافی خوش

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک روز قبل اتر پردیش میں حیدرآباد کی طرز پر فلم سٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

فلم ساز مدھور بھنڈارکر
فلم ساز مدھور بھنڈارکر

By

Published : Sep 20, 2020, 8:17 PM IST

فلم ساز مدھور بھنڈارکر نے آج صبح اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ یوگی ادتیہ ناتھ کی کوشش ہے کہ راموجی فلم سٹی جیسی فلم سٹی اتر پردیش میں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوگی ادتیہ ناتھ کا یہ اچھا قدم ہے۔

فلم ساز مدھور بھنڈارکر

مدھور بھنڈارکر نے اتوار کے روز صبح اتر پردیش کے وزیر اعلی سے ملاقات کی تھی۔ ان سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ جنوبی بھارت کے حیدرآباد میں راموجی فلم سٹی ہے، ٹھیک اسی طرح فلم سٹی یوپی میں بنانے کی سی ایم یوگی کی کوشش ہے۔ پوری فلم انڈسٹری اس سے کافی خوش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی بل راجیہ سبھا میں پاس


خیال رہے کہ وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے ایک روز قبل اتر پردیش میں فلم سٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ فلم سٹی بنانے کے لیے نوئیڈا کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے لیے نوئیڈا میں زمین تلاش کی جا رہی ہے۔ یوگی کے اس فیصلے کے بعد فلمی ہستیوں نے اس کا استقبال کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details