لکھنؤ کے ڈی ایم ابھییشیک پرکاش سنگھ نے دو ملزمین فتح پور کے یوسف خان اور ناگپور کے سعید عاصم علی کے خلاف سازش رچنے اور کملیش تیواری کے قتل کے لیے ملزمین کو ہائر کرنے کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کو کہا ہے۔
کملیش تیواری قتل کیس: دو ملزمین پر این ایس اے لگایا گیا - گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی
ہندوتوا رہنما کملیش تیواری کے قتل کے معاملے میں 13 ملزمین کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کے بعد لکھنؤ ضلع انتظامیہ نے دو ملزمین پر این ایس اے لگایا ہے۔
National Security Act invoked against two accused in Kamlesh Tiwari murder case
کملیش تیواری کا گذشتہ برس 18 اکتوبر کو گلا ریت کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل اپریل میں لکھنؤ پولیس نے 13 ملزمین کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی تھی۔ 13ملزمین میں سے 3 ضمانت پر باہر ہیں جبکہ بقیہ ملزمین لکھنؤ جیل میں قید ہیں۔ گذشتہ برس نومبر میں پولیس نے 13ملزمین کے خلاف چارج شیٹ فائل کی تھی جن میں قتل کے کلیدی ملزم اشفاق حسین ذاکر اور فرید عرف معین الدین خورشید پٹھان بھی شامل ہیں۔