اردو

urdu

By

Published : Aug 13, 2021, 4:49 PM IST

ETV Bharat / city

مظفرنگر: سنکلپ سماج اتتھان سمیتی کی جانب سے ویکسینیشن کیمپ

اترپردیش میں مظفرنگر کے مسلم اکثریتی علاقے میں کورونا ویکسینیشن کیمپ لگایا گیا جس سے بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے استفادہ حاصل کیا جن میں خواتین اور ضعیف افراد کے علاوہ نوجوان بھی شامل تھے۔

مظفرنگر: سنکلپ سماج اتتھان سمیتی کی جانب سے ویکسینیشن کیمپ
مظفرنگر: سنکلپ سماج اتتھان سمیتی کی جانب سے ویکسینیشن کیمپ

مظفرنگر میں محلہ لدھاوالا کے جواہر پرائمری پاٹھ شالا میں سنکلپ سماج اتتھان سمیتی کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کیمپ منعقد کیا گیا جس کا افتتاح تنظیم کے نائب صدر ذالفقار انصاری و نائب جنرل سکریٹری ارشد ہاشمی اور دیگر معززین نے مشترکہ طور پر کیا۔

مظفرنگر: سنکلپ سماج اتتھان سمیتی کی جانب سے ویکسینیشن کیمپ

ویکسینیشن کیمپ میں خواتین اور ضعیفوں کی خاصی تعداد دیکھی گئی۔ کیمپ سے متعلق مقامی لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ اس موقع پر ایک مقامی شخص محمد یوسف نے بتایا کہ کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے ہر کسی کو ٹیکہ لگانا ضروری ہے۔

مظفرنگر: سنکلپ سماج اتتھان سمیتی کی جانب سے ویکسینیشن کیمپ

یہ بھی پڑھیں:

مظفرنگر: کووڈ ویکسین کیمپ کا انعقاد

تنظیم کے نائب صدر ذوالفقار انصاری نے کہا کہ مسلم علاقوں میں کورونا ٹیکے کاری سے متعلق شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ مہم کے دوران ویکسینیشن کی اہمیت پر زور دیا جارہا ہے اور لوگوں کو ٹیکا لگوانے کےلیے راغب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران سنکلپ سماج اتتھان سمیتی کی جانب سے بڑے پیمانہ پر عوام میں راشن کی تقسیم کی گئی اور کئی فلاحی کام کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details