اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفرنگر: پولیس نے 22 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا کیس حل کیا - ای ٹی وی بھارت

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں جرائم اور مجرموں کے خلاف پولیس کی جانب سے سخت کاروائی کی جارہی ہے جبکہ 22 لاکھ ڈکیتی معاملہ میں پولیس نے صرف 4 دنوں کے اندر ہی ملزمین کا پتہ چلالیا۔

مظفرنگر: پولیس نے 22 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا معمہ حل کرلیا
مظفرنگر: پولیس نے 22 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا معمہ حل کرلیا

By

Published : Oct 2, 2021, 7:46 PM IST

مظفرنگر میں 22 لاکھ روپے ڈکیتی معاملہ میں پولیس نے 4 دنوں کے اندر گروہ کے 6 افراد کو گرفتار کرلیا اور تاجر کے گھر سے لوٹے گئے 12 لاکھ روپے نقد اور لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات کو بھی برآمد کرلیا۔

اس کے علاوہ پولیس نے بدمعاشوں کے قبضے سے 3 طمنچہ، 3 چاقو، زندہ کارتوس، ایک کار اور ایک بائیک کو بھی ضبط کرلیا۔

مظفرنگر: پولیس نے 22 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا معمہ حل کرلیا

واضح رہے کہ 26 ستمبر کی رات مظفرنگر کے نئی منڈی تھانہ علاقے میں کچھ بدمعاشوں نے ایک تاجر کے گھر میں گھس کر اسلحہ سے ڈرا دھمکا کر 22 لاکھ روپے لوٹ لیے جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی تھی۔

واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس نے ملزمین کی گرفتاری کے لیے کاروائی کا آغاز کیا۔ ایک مخبر کی اطلاع پر پولیس نے چیکنگ کے دوران سینٹرو کار میں سوار 6 مشکوک نوجوان سے سختی سے پوچھ تاچھ کی جبکہ بدمعاشوں نے تاجر کے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرنگر: جمعیت علمائے ہند، بڑھانا کے عہدے داروں کا انتخاب

تحقیقات میں بدمعاشوں نے بتایا کہ تاجر کے ڈرائیور نے انہیں گھر میں بھاری رقم و زیورات ہونے کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد ڈکیتی کا منصوبہ تیار کیا گیا اور 26 ستمبر کی رات واردات کو انجام دیا گیا۔

ایس پی سٹی مظفر نگر نے آج پریس کانفرنس کے دوران ڈکیتی کی واردات کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 26 ستمبر کو نئی منڈی تھانہ علاقے کے ایک تاجر کے گھر 22 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی منڈی پولیس اور ایس او جی کی ٹیم نے مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ملزمین کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت سوشانت، تشار، پروین پال، سونو، دیپک تیاگی اور شارخ پٹھان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی جن کے قبضے سے پولیس نے بارہ لاکھ کی نقدی سونا چاندی کے زیورات برآمد کیے ہیں ان سبھی بدمعاشوں پر مظفر نگر میرٹھ غازی آباد اور باغپت میں لوٹ چوری فیروتی کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details