لاک ڈاون میں محکمہ صحت کی ٹیم کورونا متاثرہ علاقوں میں گھر گھر جاکر کورونا کی جانچ کر رہی ہے۔ محکمہ فائر برگیڈ کی ٹیم بھی متاثرہ علاقوں میں سینٹائزیشن کے کام کو انجام دے رہی ہے۔ صاف صفائی پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان سبھی کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طرح کورونا وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
ضرورت کی اشیاء کی دکانوں کو چھوڑ کر تمام دکانیں بند تھیں۔ پولیس اہلکار ہر مرکزی چوراہوں پر موجود رہے اور بنا ضرورت گھومنے والے لوگوں کو لاک ڈاون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی گئی۔ کچھ کو ضروری ہدایت دیکر چھوڑ دیا گیا اور کچھ پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔