بارہ بنکی:ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے حیدرگڑھ اسمبلی سیٹ سے بی ایس پی کے امیدوار شری چند راوت کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنما ستیش چندر مشرا نے کہا کہ مسلمان بی ایس پی امیدواروں کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔ BSP, SP are B and C team of Each Other: Satish Chandra Mishra
انہوں نے بی ایس پی کو بی ٹیم بتانے والوں پر شدید نکتہ چینی کی- انہوں نے کہا اس قسم کے الزامات لگانے والے اوندھے منہ گر چکے ہیں- کیونکہ مسلمان جان چکے ہیں کہ کون اے اے ٹیم ہے اور کون بی ٹیم ہے۔ اس لیے وہ بی ایس پی کی حمایت میں کھل کر ووٹ کر رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں ستیش مشرا نے کہا کہ اب یہ حقیقت سب کے سامنے ہے۔ کون کسی کی اے ٹیم ہے اور کون کس کی بی ٹیم کے طورپر کام کرہی ہے؟