اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوم جمہوریہ کے موقع پر بارہ بنکی میں مشاعرہ

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سنیچر کی شام یوم جمہوریہ سے قبل تعمیر فاؤنڈیشن کی جانب سے مشاعرہ ،کوی سمیلن اور اعزازیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

mushairah in barabanki on the occasion of the Republic Day
یوم جمہوریہ کے موقع پر بارہ بنکی میں مشاعرہ

By

Published : Jan 26, 2020, 8:53 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 10:50 AM IST

مشاعرے میں بارہ بنکی اور اطراف کے اضلاع کے شاعروں نے شرکت کی اور اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔


بارہ بنکی کے دیوی روڈ واقع گاندھی بھون میں ہوئی اس تقریب میں سب سے پہلے سماجی خدمات کے لیے وکیل دلیپ گپتا اور وکیل ہریش اگنی ہوتری کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر بارہ بنکی میں مشاعرہ

اس کے بعد مشاعرہ میں شرکت کرنے والے تمام شعراء کرام کو بھی یادگاری تمغہ دے کر سرفراز کیا گیا۔

اس مشاعرے کی صدارت بھانو پرکاش آثار نے کی۔ جب کہ مہمان خصوصی کے طور پر پنکج سنگھ راہب تشریف لائے تھے۔

وہیں مہمانان اعزازی کے طور پر سنجے مشرا شوق، دلیپ گپتا (ایڈوکیٹ)، ہریش اگنی ہوتری (ایڈوکیٹ)، اور ڈاکٹر اے ایچ عثمانی کو مدعو کیا گیا تھا۔

اس موقع پر شاعر صغیر نوری، ریتا بھاردواج، وکرانت شری واستو، قمر سیتا پوری، قمر عباس، مظہر عباس، ہرشت مشرا، ارشاد بارہ بنکوی، شاہرخ بارہ بنکوی سمیت مختلف شعراء کرام نے اپنے کلام پیش کئے۔


مشاعرے کی نظامت کے فرائض کو صغیر نوری نے انجام دیا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 10:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details