ریاست اترپردیش کے ضلع باندہ کے بسنڈا علاقے میں بدمعاشوں نے ریپ کرنے کے بعد ایک شادی شدہ خاتون کا بے رحمی سے قتل کردیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ درئی مافی گاؤں کا جگت ریكوار دہلی میں مزدوری کرتا ہے۔
اس کی بیوی كوسمی گھر میں اکیلی تین ماہ کی بچی کے ساتھ تھی، تبھی بدمعاشوں نے خاتون کے ساتھ غلط حرکت کر کے اس کا قتل کر دیا۔