ریاستی خاتون کانگریس کی صدر ممتا چودھری نے عروشہ کو نائب صدر نامزد کیا۔ عروشہ دس سال پہلے کانگریس میں شامل ہوئی تھیں اور ٹی وی ڈبیٹ میں پارٹی کا موقف مضبوطی سے رکھتی تھیں۔ انہیں دس سال بعد کوئی عہدہ دیا گیا ہے۔ نائب صدر نامزد کئے جانے کے بعد عروشہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ان کے لئے ایک پریوار کی طرح ہے۔
منور رانا کی بیٹی خاتون کانگریس کی نائب صدر نامزد - کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا
مشہور شاعر منور رانا کی بیٹی عروشہ رانا کو اترپردیش خاتون کانگریس کو نائب صدر بنایا گیا ہے۔
منور رانا کی بیٹی خاتون کانگریس کی نائب صدر نامزد
انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی قیادت میں کھل کر سامنے آئی ہے۔ عروشہ نے گذشتہ سال دسمبر سے سی اے اے کی مخالفت میں لکھنؤ کے گھنٹہ گھر کے پاس ہوئے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے دکھائی دے رہی تھی۔