اردو

urdu

ETV Bharat / city

ملائم سنگھ ہسپتال میں داخل

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے بانی اور اترپردیش کے سابق وزیراعلی ملائم سنگھ یادو کو پیر کے دن دوپہر بعد طبیعت بگڑنے پر دہلی سے منسلک کوشامبی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بی ایس پی کے بانی ملائم ہسپتال میں داخل

By

Published : Jun 24, 2019, 7:44 PM IST

Updated : Jun 25, 2019, 5:38 PM IST

مسٹر سنگھ کو کوشامبی کے یشودا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر یہاں لایا گیا اس دوران ان کے ساتھ سابق رکن پارلیمان دھرمیندر یادو موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ پندرہ دنوں کے دوران یادو کی طبیعت بار بار خراب ہونے سے انہیں کئی بار ہستپال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پہلے انہیں لکھنؤ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اس کے بعد شوگر میں اضافہ ہونے پر گروگرام کے میدانتا میڈی سٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سنیچر کو طبیعت پھر بگڑنے پر انہیں آج صبح کوشامبی کے ایک ہسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔

یشودا ہسپتال میں خصوصی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی دیکھ ریکھ میں لگی ہے۔ یادو کا طبی معائنہ کررہے ڈاکٹروں نے بتایا کہ شوگر کم ہونے پر ان کو ہسپتال سے چھٹی کردی جائے گی۔

Last Updated : Jun 25, 2019, 5:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details