اردو

urdu

ETV Bharat / city

لکھنؤ: گھروں میں ہی محرم کی مجالس کا اہتمام - امام حسین و شہداء کربلا

ماہ محرم کا چاند دیکھتے ہی عزاداران ذکرِ شہداءِ کربلا کے غم میں غرق ہوجاتے ہیں۔ نواسۂ رسول حضرت امام حسین و شہداءِ کربلا کا ذکر کرکے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

muharrm programs
muharrm programs

By

Published : Aug 13, 2021, 2:40 PM IST

Updated : Aug 13, 2021, 5:37 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی تمام امام بارگاہیں، امام باڑے اور زیارت گاہیں روشنی سے منور کردی جاتی ہیں اور مجالس، نوحہ خوانی، ماتم، سینہ کوبی اور گریہ و زاری کی صدائیں بلند ہوتی ہیں۔

لکھنؤ: گھروں میں ہی محرم کی مجالس کا اہتمام
لیکن رواں برس کورونا وائرس کے باعث عوامی سطح پر اس طرح کے پروگرامز پر پابندی عائد کی گئی ہے لہٰذا لوگ اپنے گھروں میں ہی محرم کی رسم و رواج اور تقاریب کا اہتمام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرناٹک میں محرم اور گنیش چترتھی کے دوران جلوسوں پر پابندی عائد


اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے لکھنؤ کے شیش محل علاقے میں نواب جعفر میر عبداللہ کے گھر پر منعقد مجلس کو ناظرین کے سامنے پیش کیا۔ کووڈ سے قبل لکھنؤ کا محرم کافی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا تھا لیکن حکوت کی جانب سے جاری گائڈ لائنز کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں ہی اہل و عیال کے ساتھ مجلس کا اہتمام کررہے ہیں۔

Last Updated : Aug 13, 2021, 5:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details