اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایم ایس پی کا نظام بدستور قائم رہے گا: پرتاپ شاہی - زراعت۔ کسانی سے متعلق ان کے نظریات

وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے سرکٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے کہاکہ' نئی زرعی پالیسی کے تعلق سے کسی کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سنہ 2021-20 کے لیے ایم ایس پی کا اعلان کردیا گیا ہے اور گیہوں خرید کی قیمت 1975روپے فی کوئنٹل طے کی گئی ہے۔

MSP system will continue: pratap shahi
MSP system will continue: pratap shahi

By

Published : Oct 1, 2020, 8:42 PM IST

گورکھپور: اترپردیش کے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے جمعرات کو بتایا کہ نئی زرعی پالیسی کے نفاذ کے بعد بھی ایم ایس پی کا نظام جاری رہے گا اور اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

مسٹر شاہی نے سرکٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے کہاکہ' نئی زرعی پالیسی کے تعلق سے کسی کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سنہ 2021-20 کے لیے ایم ایس پی کا اعلان کردیا گیا ہے اور گیہوں خرید کی قیمت 1975روپے فی کوئنٹل طے کی گئی ہے۔

وزیر زراعت نے دعوی کیا کہ سابقہ حکومتوں نے صرف بابائے قوم مہاتما گاندھی کے اصولوں کی باتیں کرتی تھیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے گاندھی جی کے زراعت۔ کسانی سے متعلق ان کے نظریات کو اپناتے ہوئےخوش حال بھارت کی جانب قدم اٹھا یا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی زرعی پالیسی اس ضمن میں تاریخی قدم ہے جو بابائے قوم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کے زرعی پالیسی سے ہی پنڈت دین دیال اپادھیائے کے دیہی بھارت کا مفروضہ قائم ہے جسے وزیر اعظم نے مجسمے کا شکل دیا ہے۔

مسٹر شاہی نے کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں پر گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پہلے اے پی ایم سی ایکٹ نافذ کرنے کی بات کرتی تھی اور اس وقت اسی کی مخالفت کررہی ہے۔ انہوں نے زرعی بل کو انقلابی تغیرات کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کسانوں کا سماجی اور معاشی ترقی میں بنیادی تبدیلی آئے گی اور وہ ملک کے کسی بھی مقام پر اپنی پیداوار فروخت کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منڈیا ختم نہیں کی جائیں گی بلکہ وہاں پہلے کی طرح کاروبار ہوتا رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details