بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے صدر راکیش ٹکیٹ نے لکھیم پور کھیری تشددمعاملے میں کلیدی ملزم کی گرفتاری کو ریٹ کارپیٹ گرفتاری قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کے والد مملکتی وزیر برائے داخلی امور اجئے مشرٹینی کی وزارت سے برخواستگی تک تحریک جاری رہے گی۔
ملزم آشیش مشر مانو کو گلدستہ پیش کر کے پوچھ گچھ کرنے کا دعوی کرتے ہوئے ٹکیٹ نے کہا کہ کسانوں کے انصاف کے لئے تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا۔ اسے لے کر 26تاریخ کو یہاں بھی احتجاجی مظاہر ہ ہوگا۔ جب تک حکومت ہند مطالبات نہیں پورا کرتی ہے تحریک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: