اردو

urdu

ETV Bharat / city

موٹر سائیکل چور گرفتار - کانسٹیبل سدانند

تین افراد چوری کی موٹر سائیکلوں کے ساتھ مشکوک حالت میں گرفتار کیے گئے۔ ملزمان کے پاس سے غیر قانونی دیسی طمنچہ اور زندہ کارتوس بھی برآمد ہوا۔

موٹر سائیکل چور گرفتار
موٹر سائیکل چور گرفتار

By

Published : Jan 21, 2020, 11:26 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 10:30 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے تھانہ قیصر گنج کے تحت مخبر خاص کے اطلاع کے مطابق تین افراد چوری کی دو موٹرسائیکلوں کے ساتھ مشکوک حالت میں عیدگاہ باغ کے نزدیک ندی کی طرف جانے والے راستے پر گرفتار کیا گیا۔

موٹر سائیکل چور گرفتار

ملزمان کی شناخت ببلو ابن وحید، عبد الکریم ابن وحید اور راجو ابن گوبرے کے طور پر کی گئی۔ گرفتار شدہ افراد کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس دو عدد غیر قانونی طمنچہ 12 بور اور 06 زندہ کارتوس دو عدد موٹر سائیکل جو چوری کی تھی جعلی رجسٹریشن کا ارتکاب کر غلط نمبر درج کر چلا رہے تھے۔

تھانہ انچارج سنجے کمار سنگھ، سب انسپکٹر شری پرکاش ترپاٹھی، کانسٹیبل چندن کمار، کانسٹیبل امت مدیشییا، رام بھجن موریہ، کانسٹیبل سدانند،کانسٹیبل گوپال یادو، کانسٹیبل، ہمانشو سنگھ اور کانسٹیبل اکرم انصاری کی مشترکہ ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کی۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 10:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details