اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایودھیا: مسجد کا تعمیری کام 26 جنوری سے شروع ہوگا - مسجد کا سنگ بنیاد

لکھنؤ میں منعقدہ ایک ورچوئل اجلاس کے بعد انڈو اسلامک ثقافتی فاؤنڈیشن کے سکریٹری اطہر حسین نے کہا کہ مسجد کی بنیاد رکھنے کی تقریب نہایت سادہ ہوگی، جس میں بورڈ کے تمام اراکین موجود ہوں گے۔

مسجد کا تعمیر کا کام 26 جنوری شروع
مسجد کا تعمیر کا کام 26 جنوری شروع

By

Published : Jan 18, 2021, 7:36 AM IST

Updated : Jan 18, 2021, 8:08 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد پر فیصلہ آنے کے بعد مسجد کی تعمیر کا کام 26 جنوری سے شروع ہوگا اور صبح ساڑھے آٹھ بجے پہلے پرچم کشائی ہوگی اور پھر مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر شجرکاری بھی کی جائے گی، اور مسجد کی بنیاد رکھے جانے سے قبل 23 جنوری کو ایودھیا کے روناہی میں پانچ ایکڑ اراضی پر مٹی کی جانچ (سائیلنگ ٹیسٹنگ بھی کی جائے گی۔

انڈو اسلامک ثقافتی فاؤنڈیشن کے سکریٹری اطہر حسین نے کہا کہ یہ پروگرام بہت سادہ ہوگا اور اس موقع پر بورڈ کے تمام نو اراکین موجود ہوں گے۔

مسجد کا تعمیر کا کام 26 جنوری شروع

اطہر حسین نے کہا کہ انڈو اسلامک ثقافتی فاؤنڈیشن (آئی سی ایف) ٹرسٹ کا اتوار کو ایک ورچوئل اجلاس ہوا اس میں تمام نو ٹرسٹیز نے حصہ لیا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین زفر احمد فاروقی نے کی اور انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایودھیا ڈسٹرکٹ بورڈ سے منظوری کے لیے درخواست اور پانچ ایکڑ پلاٹ کی مٹی جانچ کا عمل 23 جنوری سے شروع کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی اس منصوبے کا باضابطہ آغاز کردیا جائے گا۔

اطہر حسین نے کہا کہ انڈو اسلامک ثقافتی فاؤنڈیشن (آئی آئی سی ایف) اس برس دھنی پور مسجد منصوبے کے آغاز کے ساتھ یوم جمہوریہ منایا جائے گا۔

مسجد کی تعمیر کے ساتھ ہی وہاں ایک ہسپتال، میوزیم، لائبریری، کمیونٹی کچن، انڈو اسلامک کلچرل ریسرچ سینٹر، ایک پبلشنگ ہاؤس بھی تعمیر کیا جائے گا۔

اطہر حسین نے کہا کہ 26 جنوری کی صبح ساڑھے آٹھ بجے دھنی پور مسجد منصوبے کے پانچ ایکڑ اراضی پر قومی جھنڈا لہرایا جائے گا اس کے بعد ارکان ٹرسٹی اور آئی آئی سی ایف کے چیف ٹرسٹیز شجر کاری کریں گے اور آخر میں ٹرسٹی مسجد کی بنیاد بھی رکھیں گے۔

Last Updated : Jan 18, 2021, 8:08 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details