مرکزی سرکار کے فیصلےکا خیر مقدم کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اترپردیش سرکار، کورونا انفیکشن کے خطرات اور سرکار کے رہنما خطوط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئےضروری اقدامات کرے گی۔
حکومت نے پیر سے ایک مہینے تک جاری لاک ڈاون کے پانچویں مرحلے میں عبادت گاہوں، پارک،شاپنگ مال کو کھولنے کی مشروط اجازت کے علاوہ سڑک کی آمد و رفت شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
لکھنؤ میٹرو خدمات کو مرحلے وار طریقے سے دوبارہ کھولنے کے ساتھ ساتھ مزید دکانوں، مارکیٹ اور مالس کو بھی کھولنے پر غور کر رہی ہے۔صوبے کے چیف سیکرٹری راجندر کمار تیواری نے اتوار کو بتایا کہ تمام سرکاری دفتروں کو 100 فیصد عملے کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن یہاں تین شفٹوں میں ملازم بلائے جائیں گے۔