اس ضمن میں ضلع بلدیہ کی جانب سے دفتر بلدیہ میں رکن اسمبلی کی سالگرہ تقریب منعقد کی گئی۔بلدیہ کے ذمہ داران نے پھولوں کا گلدستہ دیکر مذکورہ رکن اسمبلی کا استقبال کیا، بعد ازاں رکن اسمبلی نے کیک کاٹ کر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔
رکن اسمبلی کی سالگرہ تقریب اس موقع پر رکن اسمبلی نے بلدیہ انتظامیہ کی جانب سے شہر کی عوام کے لیے دو کروڑ روپے کی لاگت سے شہر کے 26 وارڈوں میں بننے والی 32 انٹرلاکنگ گلیوں اور صاف پانی کے لئے روڈ پر لگنے والے 4 واٹر کولر کا تحفہ دیا۔ نیتن اگروال نے نگرپالیکا صدر سکھ ساگر مشرا کی موجودگی میں نگرپالیکا کانفرنس ہال میں اس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ ہردوئی کی ترقی ہمیشہ انکی ترجیح رہی ہے،انھوں نے اپنے جنم دن سے متعلق کہا کہ خاص بات یہ نہیں ہے کہ وہ انکا جم دن منارہے ہیں بلکہ خاص بات یہ ہیکہ آج کے دن ریاست میں 22 کروڑ پودے لگائے گئے اور کئی گاوں شالاوں کا افتتاح عمل میں آیا۔