ریاستی اقلیتی و فلاح وبہبود کے وزیر نند کمار گپتا 'نندی' نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مدرسہ بورڈ کے طلبا دوسرے بورڈ کے طلبا کی طرح بہتر نتائج حاصل کریں۔'
مدرسہ بورڈ کے طلبا کو مین اسٹریم میں لانا اہم مقصد ریاستی اقلیتی و فلاح وبہبود کے وزیر نند کمار گپتا 'نندی' نے آج مدارس اساتذہ اور انتظامیہ کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ مدارس کے اساتذہ اور طلبا کے درپیش مسائل کا کس طرح حل کیا جائے؟
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران اساتذہ نے کہا کہ' ہمارے یہاں ابھی این سی ای آر ٹی کی کتابیں زیادہ نہیں آئی ہیں۔ ابھی طلبا امتحانات کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں'۔ غور طلب ہے کہ ریاست میں مدرسہ بورڈ کے امتحانات 25 فروری سے منعقد ہونے جارہا ہے۔
پرنسپل سیکرٹری منوج سنگھ نے کہا کہ' یہ میٹنگ اس لیے منعقد کی گئی تاکہ ہم مدارس اساتذہ اور طلبا کی پریشانیاں کو جان سکیں اور ان کا حل نکال سکیں۔'
وزیر اقلیتی فلاح وبہبود نند کمار گپتا 'نندی' نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ مدرسہ بورڈ میں بہتر نظام کے لیے 'مدرسہ ہوٹل' شروع ہوگیا ہے۔ اس میں طلباء ماڈل پیپر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور مدارس سے متعلق سبھی معلومات دستیاب ہیں'۔
کرائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ' مدرسہ بورڈ میں بھی وقت پر امتحانات ہونا اور اس کے نتیجے کا اعلان کرنا، اس کے علاوہ ہماری حکومت "مدارس طلبا کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہو " جیسا خواب دیکھا ہے، جیس کے تعلق سے وزیراعظم نریندر مودی نے خطاب میں اعلان کہا تھا۔ ہم اسی راہ پر چل رہے ہیں تاکہ اقلیتی سماج کے طلبا بھی مین اسٹریم میں آکر ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ سی بی ایس سی، آئی ایس سی اور یوپی بورڈ کی طرز پر مدرسہ بورڈ کے امتحانات بھی وقت پر شروع ہو جاتے ہیں اور اپنے مقررہ وقت پر ان کے نتیجے کا اعلان کیا جاتا ہے۔
وزیر اقلیتی فلاح وبہبود نند کمار گپتا 'نندی' نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ مدرسہ بورڈ کے طلبا دوسرے بورڈ کے طلبا کی طرح بہتر نتائج حاصل کریں۔'