اقلیتی بہبود کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت رامپور پہنچے جہاں وہ سب سے پہلے ضلع ہسپتال گئے اور وہاں کے الگ الگ وارڈوں میں طبی خدمات کا جائزہ لیا۔
اس دوران وہ مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے بھی ملاقات کی۔ مرکزی وزیر کے ساتھ ریاستی وزیر بلدیو سنگھ اولکھ بھی تھے۔ اپنے اس دورے کے دوران مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہمارا ملک 140 کروڑ کی آبادی پر مشتمل ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ 140 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگے۔ اس سمت میں حکومت اقدامات بھی کر رہی ہے۔