یہاں معائنہ کرنے کے بعد وہ مراد آباد کے سرکٹ ہاوس پہنچے اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'ایئرپورٹ کے معائنے کے دوران دیکھا گیا کہ ایئرپورٹ کا کام تیزی سے جاری ہے اور دس دن کے اندر کام مکمل ہو جائے گا۔'
ریاستی وزیر نے مراد آباد ایئرپورٹ کا معائنہ کیا - اعظم گڑھ
ریاست اترپردیش کے شہری ہوا بازی کے وزیر نند گوپال نندی، مراد آباد کے موڈھا پانڈے ایئر پورٹ پہنچے اور یہاں جاری کاموں کا معائنہ کیا۔
moradabad airport
انہوں نے مزید بتایا کہ 'پورے ملک میں 25 ایئرپورٹ منتخب کیے گئے ہیں جس میں سے نو اترپردیش میں بنائے جا رہے ہیں جیسے علی گڑھ، اعظم گڑھ، بریلی، مراد آباد، سونبھدر، چترکوٹ، شراواستی، جھانسی، ہنڈن، آج مرادآباد کے ایئرپورٹ کے کاموں کا معائنہ کیا گیا۔'
انہوں نے کہا کہ 'ریاست کے ان شہروں میں ایئر پورٹ تعمیر کیے جارہے ہیں تاکہ اترپردیش کے دارالحکومت کو لکھنؤ سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ذریعے جوڑا جاسکے۔'
Last Updated : Jun 30, 2020, 5:54 AM IST