اتر پردیش میں 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سبھی سیاسی جماعتیں زور و شور سے تیاریاں کررہی ہیں۔ اس حوالے سے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی اترپردیش میں تین دن کے دورہ پر آرہے ہیں۔ اس دورہ کی شروعات ریاست کے ضلع ایودھیا سے کریں گے۔ آج دارالحکومت لکھنؤ سے متصل ایودھیا کے ردولی میں ایک عام مجمع سے خطاب کریں گے 8 ستمبر کو سلطان پور میں عوام سے خطاب کریں گے وہیں 9 ستمبر کو بارہ بنکی میں عوام سے خطاب کریں گے اور انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔
اسدالدین اویسی 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اترپردیش میں مسلسل تین دن تک متعدد اضلاع میں جاکر عوام سے ملاقات کریں گے اور پارٹی کو کو مضبوط کریں گے۔ اویسی کا یہ تین دن کا دورہ سب سے طویل دورہ مانا جارہا ہے اس قبل وہ مراد آباد میں آئے تھے جہاں پر بھاگیداری سنکلپ مورچہ کے بینر تلے عوام سے خطاب کیا تھا۔
واضح رہے کہ بھاگیداری سنگلپ مورچہ کے بینر تلے اسدالدین اویسی چھوٹی پارٹیوں کو شامل کرنے کی جانب کوشاں ہیں وہی دوسری طرف اس اتحاد پر اس وقت پر سوالیہ نشان لگنے لگا جب مرادآباد میں اسد الدین اویسی کے جلسے میں اوم پرکاش راج بھر نے شرکت نہیں کی تھی اس کے بعد راج بھر نے بی جے پی کے ریاستی صدر سے بھی میٹنگ کی تھی۔
مزید پڑھیں:UP Assembly Election: اسدالدین اویسی یوپی کے دورے پر