اردو

urdu

ETV Bharat / city

مڈ ڈے میلز کے معیارکی بہتری کےلیے حکومت سنجیدہ - مرزا پور میں مڈ ڈے میل کی خبر

اترپردیس حکومت نے مرزا پور میں مڈ ڈے میلز میں ملنے والی نمک روٹی کے بعد ہونے والی نکتہ چینی کے بعد کافی احتیاطی اقدام اٹھائے ہیں۔

مڈ ڈے میلز کے معیارکو یقینی بنانے کے لیے حکومت پابند عہد

By

Published : Sep 16, 2019, 3:20 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 8:10 PM IST

ریا ست اتر پردیش حکومت بیسک ایجوکیشن محکمے کے زیر اہتمام چلنے والے مڈ ڈے میل منصوبے کے تحت بچوں کو دیئے جانے والے کھانے کے مقررہ معیارکو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

مڈ ڈے میلز کے معیارکو یقینی بنانے کے لیے حکومت پابند عہد

اس شعبے میں گوتم بدھ نگر میں کام کر رہے رضا کارانہ اداروں کے مرکزی کیچن میں بننے والے کھا نے کا معیار اور دیگر کمیوں کی نشاندہی کے لئے وقفہ وقفہ سے دورہ کیا جاتا رہا ہے۔

مڈ ڈے میلز کے معیارکو یقینی بنانے کے لیے حکومت پابند عہد

اس مناسبت سے ضلع گوتم بدھ نگر کے کنوینر ونے پرکاش سنگھ نےبچوں کے لئے کھانا بنانے والےاس کچن کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے کہا 'کہ کوالٹی اور معیار پر کسی طرح کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور اگر شکایت موصول ہوئی تو سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا'۔

مڈ ڈے میلز کے معیارکو یقینی بنانے کے لیے حکومت پابند عہد

اترپردیس حکومت نے مرزا پور میں مڈ ڈے میلز میں ملنے والی نمک روٹی کے بعد ہونے والی تنقید کے بعد کافی احتیاطی اقدام اٹھائے ہیں۔

مڈ ڈے میلز کے معیارکو یقینی بنانے کے لیے حکومت پابند عہد

اسی مناسبت سے اتر پردیش کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں ہیں کہ وہ مڈ ڈے کے معیار کو یقینی بنائیں اور کسی طرح کی کوئی بھی شکایت کہیں سے نہیں ملنی چاہیے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 8:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details