ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ہرا سونا مانی جانے والی مینتھال کی فصل سے کسان مایوس ہو گئے ہیں۔ چونکہ سال کے آغاز میں بے موسم بارش اور ژالہ باری اور لاک ڈاؤن سے ٹوٹ چکے کسانوں کو مینتھال کی فصل سے کافی امیدیں تھیں لیکن اب بدلتے موسم کے سبب مینتھال کی فصل برباد ہوتی جا رہی ہے۔
مینتھال اگانے والے کسانوں کی پریشانی جاننے کے لیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ضلع کے زیدپور روڈ پر واقع انامی پور کٹرہ اور جرہرہ گاؤں کا دورہ کیا۔
علاقے کے کسانوں نے بتایا کہ مسلسل بارش سے کم و بیش یہی صورت حال تمام مینتھال کسانوں کی ہے، مینتھال کے درخت سے تیل نکالنے کے بعد اسے سکھا کر ایندھن تیار کیا جاتا ہے، بارش کی وجہ سے مینتھال کی پرائی بھی نہیں نکل رہی ہے، کیونکہ مسلسل بارش سے ایندھن سوکھ نہیں رہا ہے۔