اردو

urdu

ETV Bharat / city

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف صدر کے نام میمورنڈم - صدر کے نام میمورنڈم

ضلع امروہہ میں مسلم کمیٹی کے عہدداران نے تحصیل میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نائب کلیکٹر کے ذریعہ صدر کوایک میمورنڈم بھی دیا گیا۔

Protest against citizenship amendment law
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج

By

Published : Dec 17, 2019, 11:51 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں مسلم کمیٹی کے سربراہ نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف امروہہ صدر تحصیل پر زبردست احتجاج کیا۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف صدر کے نام میمورنڈم

اس موقع پر مسلم کمیٹی کے صدر خورشید انور نے کہا کہ ہم کو ایسا قانون کبھی منظور نہیں ہے جس کے ذریعہ ہند و مسلم میں تفریق کی جاتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کے لیے مسلمانوں نے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں جن کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

خورشید انور نے بتایا کی ہم نے آج ڈپٹی کلیکٹر کے ذریعے صدر کے نام ایک میمورنڈم بھی بھیجا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے قانون کو منسوخ کیا جائے جس کی وجہ سے اس ملک

کے امن وامان میں خطرہ لاحق ہو۔

انھوں نے مزید کہا کہ طالب علموں پر پولیس کی بربریت قابل مزمت ہے ہم نے اس میمورنڈم میں یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ طلبا کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا ہے اسکی سپریم کورٹ کی نگرانی میں جانچ کرائی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details