اردو

urdu

By

Published : Apr 13, 2021, 5:29 PM IST

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: گستاخ رسول کے خلاف ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم

بارہ بنکی میں آستانہ عالیہ مسولی شریف کے سجادہ نشین سید شاہ گلزار اسماعیل کی قیادت میں نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف احتجاج کیا گیا، اس ضمن میں ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دے کر نرسنگھانند کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

memorandum against narsinghanand to dm of barabanki
بارہ بنکی: گستاخ رسول کے خلاف ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں آستانہ عالیہ مسولی شریف کے سجادہ نشین سید شاہ گلزار اسماعیل وسطی قادری کی قیادت میں گستاخ رسول نرسنگھا نند کے خلاف ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دے کر گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

بارہ بنکی: گستاخ رسول کے خلاف ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم

لیکن ضلع مجسٹریٹ کے اپنے دفتر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے اے ڈی ایم کو میمورنڈم دیا گیا، جبکہ یوپی پنچایت انتخاب میں پرچہ داخلہ کی وجہ سے پولیس سپریٹینڈنٹ سے بھی ان کی ملاقات نہیں ہوسکی۔

ضلع مجسٹریٹ کو دیے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ 2 اپریل کو نرسنگھانند کے ذریعہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی شان میں کی گئی گستاخی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو توڑنے کے مقصد سے کی گئی تھی۔

مہنت کی اس گستاخی سے ملک کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، مہنت کا یہ عمل جرم کی فہرست میں آتا ہے، اگر وقت پر کاروائی نہ کی گئی تو وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائے گا، اس لیے اس پر کاروائی بے حد ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details