لکھنئو میں واقع کے جی ایم یو ہسپتال میں تین برس کے بچے کو بلڈ کینسر تھا، جس کی وجہ سے 25 مئی کو بچے کے والدین پیلی بھیت سے کے جی ایم یو علاج کے لیے لے کے آئے تھے۔
طبی عملے کے سات افراد قرنطینہ میں اس دوران کے جی ایم یو کے ڈاکٹر نے بچے کے علاج سے پہلے کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لئے تھے لیکن رپورٹ آنے کا انتظار نہیں کیا گیا اور بچے کو کیموتھیراپی کی گئی۔
اب بچے کی کورونا رپورٹ آئی ہے جو پازیٹیو ہے۔ اس کے بعد بچے کے رابطے میں آئے تقریبا سات افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ان کی جانچ بھی کرائی جا رہی ہے۔ حالانکہ ابھی ڈے کیئر ورلڈ کو سینیٹائز کرکے بند کر دیا گیا ہے اور اگلے پیر تک اسے شروع کیا جائے گا۔
کے جی ایم یو کا دعویٰ ہے کہ یہ سہولت اس لیے کی گئی ہے تاکہ دیگر مریضوں کو علاج کے دوران کسی بھی طرح کی کوئی دقت نہ ہو۔