اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: یونانی ڈے پر میڈکل کیمپ کا انعقاد

یونانی ڈاکٹر اے ایچ عثمانی نے کہا کہ یونانی پیتھی تمام پیتھی کے مقابلے زیادہ کارگر ہے اور اس میں تمام امراض کا بہتر علاج ہو رہا ہے۔

medical camp
medical camp

By

Published : Feb 11, 2021, 2:00 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں جمعرات کو یونانی ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر یونانی ڈاکٹروں کی جانب سے مختلف پروگرامز کرائے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں یونانی ڈاکٹر اے ایچ عثمانی کی جانب سے مفت میڈکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈکل کیمپ میں ذیابیطس اور مختلف امراض کی مفت جانچ کے ساتھ مفت دوائیں بھی تقسیم کی گئیں۔

بارہ بنکی: یونانی ڈے پر میڈکل کیمپ کا انعقاد
میڈکل کیمپ میں سب سے پہلے یونانی پیتھی کے فاؤنڈر حکیم اجمل خاں کی تصویر پر گل پوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کے بعد حکیم اجمل خاں کے کارہائے نمایاں پر روشنی ڈالی گئی۔

پروگرام میں یونانی ڈاکٹر اے ایچ عثمانی کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ یونانی ڈے منانے کا سلسلہ بارہ بنکی سے شروع ہوا تھا، جو آج تمام ملک میں منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونانی میڈکل کیمپ منعقد کرانے کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یونانی پیتھی کی جانب راغب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونانی کی جانب لوگ تیزی سے راغب ہو رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جگہ جگہ یونانی دواؤں کے کارخانے لگ رہے ہیں، یہی نہیں یونانی میڈکل کالج کا بھی قیام ہو رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یونانی پیتھی تمام پیتھی کے مقابلے زیادہ کارگر ہے اور اس میں تمام امراض کا بہتر علاج ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details