ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں دینی مدارس کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ تقریبا 5 ماہ سے یہاں کسی بھی قسم کی کوئی تعلیمی سرگرمیاں نہیں ہوئی ہیں۔ تعلیمی سیشن میں مسلسل تاخیر ہوتا جا رہا ہے۔ ان مسائل کے ساتھ ہی دینی مدارس معالی بحران سے بھی دو چار ہوتے جارہے ہیں اور اس بحران سے باہر نکلنے کا ان کے پاس کوئی متبادل بھی نظر نہیں آرہا ہے۔
دینی مدارس کی صورت حال جاننے کے لئے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے بارہ بنکی کے بنکی قصبے میں واقع مدرسہ دارالرشاد کا دورہ کیا۔ مدرسہ ویران ہو رہا تھا۔ دینی مدارس کا تعلیمی سیشن شوال ماہ یعنی اس برس جون کے پہلے ہفتے سے شروع ہونا تھا لیکن ابھی تک یہ شروع نہیں ہو سکا ہے اور نہ ہی اس کی ابھی کوئی امید ہی نظر آ رہی ہے۔