بہوجن سماجی وادی پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'اترپردیش کے ضلع بدایوں میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور قتل کا واقعہ کافی تکلیف دہ و قابل مذمت ہے۔ بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ ریاستی حکومت اس حادثے کو سنجیدگی سے لے اور خاطیوں کو سخت سزا دلانے کو یقینی بنائے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔
بدایوں واقعہ کے حیوانوں کو ملے سخت سزا : مایاوتی - ای ٹی وی بھارت نیوز
بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے اترپردیش کے ضلع بدایوں میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے خاطیوں کو سخت سزا دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مایاوتی
قابل ذکر ہے کہ بدایوں میں ایک 50 سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل کر دیا گیا۔ اس معاملے میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ وہیں اس ضمن میں متعلقہ تھانہ انچارج کو لاپرواہی برتنے کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔
یو این آئی