ریاست اتر پردیش کے شہر رامپور میں واقع مشہور تعلیمی ادارہ جامعتہ الصالحات Jamiatussalihat کے ذمہ دار اور ممتاز عالمی دین مولانا محمد یوسف اصلاحی Maulana Yusuf Islahi گذشتہ چار روز سے سخت علیل ہیں۔ انہیں مرادآباد کے سڈ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ مولانا کے اہل خانہ سمیت تمام بہی خواہوں نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
مولانا کو پہلے مقامی ڈاکٹروں سے دکھایا گیا۔ مقامی ڈاکٹروں نے انہیں مرادآباد کے سڈ اسپتال کے لئے ریفر کر دیا۔ سڈ اسپتال میں انہیں آئی سی یو میں Yusuf Islahi Admitted in Hospital رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے مولانا کی صحت سے متعلق تین دن کافی اہم بتائے ہیں۔
مولانا یوسف اصلاحی کے فرزند سعود اختر نے بتایا کہ سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے انہیں دل کا دورہ بھی پڑا۔ وہیں سعود اختر نے اپنا ایک آڈیو پیغام جاری کرکے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ فی الحال مولانا کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔