اردو

urdu

ETV Bharat / city

’احتجاجی خواتین کو یوگی حکومت سے ڈرنے کی ضرورت نہیں‘ - انہیں منافرت کے سوا کچھ نہیں آتا

دھرنے پر بیٹھی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے عالمی شہرت یافتہ شیعہ رہنما مولانا کلب صادق نے ان سے ملاقات کی اور کہا کہ ’خواتین کو حکومت سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’خواتین کو مودی اور امت شاہ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے’۔

Maulana Kalbe sadiq
خواتین کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں

By

Published : Jan 24, 2020, 4:41 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 6:14 AM IST

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے گھنٹہ گھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دھرنے پے بیٹھنے والی خواتین نے آج آٹھویں دن بھی اپنا احتجاج جاری رکھا ہے۔ گزشتہ ہفتے بعد نماز جمعہ صرف 13 خواتین نے یہ احتجاجی دھرنا شروع کیا تھا لیکن صرف ایک ہفتہ بعد آج ہزاروں خواتین نے دھرنے میں شرکت کی ہے۔

خواتین کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں

خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے عالمی شہرت یافتہ شیعہ مولانا کلب صادق نے دھرنے پر بیٹھیں خواتین سے ملاقات کرکے ان کی ہمت افزائی کی اور ان خواتین سے کہا کہ 'آپ حکومت سے خوف زدہ نہ ہوں، کامیابی آپکی ہوگی'۔

مزید پڑھیں: سی اے اے کے حمایتی مظاہرہ کے دوران پتھراؤ، حالات کشیدہ

انہوں نے مزید کہا کہ 'خواتین کا احتجاج دیکھ کر مجھے آج فخر محسوس ہو رہا ہے اور خواتین کو مودی یا امت شاہ سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے'۔

مولانا نے کہاکہ'خواتین مردوں کو پیدا کرتی ہیں یہ ہماری مائیں بہنیں اور بیٹیاں ہیں۔ انہیں چاہئے کہ پورے عزم کے ساتھ اپنے احتجاج پر ڈٹی رہیں اور کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

انہوں وزیر اعلی اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ'لکھنوں تمیز والوں کا شہر ہے لیکن یوگی آدتیہ ناتھ کو بات کرنا نہیں آتا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 6:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details