شیعہ مسلک کے معروف عالم دین مولانا کلب صادق کے انتقال پر ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے معروف شیعہ عالم دین مولانا سید محمد زماں باقری نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مولانا کلب صادق کی خدمات کو یاد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مولانا کلب صادق کے انتقال سے قوم و ملت جو نقصان پہنچا ہے اس کی بھرپائی ممکن نہیں۔
معروف شیعہ عالم دین اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا کلب صادق طویل علالت کے بعد اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ ان کے انتقال کی خبر سے ملک و ملت کے تمام افراد شدید رنج و غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
مولانا سید محمد زماں باقری نے مولانا کلب صادق کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صادق کا انتقال ملت اسلامیہ کا عظیم خسارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک و ملت کی تعمیر میں مولانا کلب صادق کی بے شمار کاوشیں نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا سب سے بڑا کارنامہ ملت میں اتحاد قائم کرنا ہے۔