اردو

urdu

ETV Bharat / city

مولانا کلب جواد نے مرکزی و ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کیا

معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے وسیم رضوی پر سی بی آئی کاروائی کو صحیح قرار دیتے ہوئے اترپردیش کے وزیراعلیٰ اور مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

maulana club jawad thanked up cm and central government
معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد

By

Published : Nov 20, 2020, 10:48 PM IST

معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی پر سی بی آئی کاروائی کو صحیح قدم قرار دیتے ہوئے یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی حکومت سے ملزمین کو فورا گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مولانا کلب جواد نے کہا کہ ہم گزشتہ 12 برسوں سے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں لیکن کسی حکومت نے اس جانب توجہ نہیں دی، انہوں نے کہا کہ جب سماجوادی پارٹی کی حکومت تھی، تب سی بی سی آئی ڈی جانچ کا حکم دیا گیا تھا لیکن انہیں کلین چٹ دے دی گئی تھی۔

مولانا کلب جواد نے ریاستی و مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا

مولانا جواد نے سماجوادی پارٹی حکومت کے سابق وزیر کا نام لیے بغیر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایمانداری کا لبادہ اوڑھے ہوئے ایک بے ایمان وزیر تھا، اسی وزیر نے دباؤ بنا کر ساری جانچ واپس لے لی، جس کی وجہ سے مجرم کھلے عام لوٹ کھسوٹ مچاتے رہے۔

مزید پڑھیں:

سی بی آئی جانچ کے لیے کلب جواد ذمہ دار: وسیم رضوی

شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج

انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ وقف بورڈ میں دس ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کہ بدعنوانی ہوئی ہے، جن میں سیکڑوں ٹرسٹ کو بیچ دیا گیا ہے، لہذا اس پر جانچ ہونا بہت ضروری تھا، مولانا جواد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خطرناک مجرموں کی فوری گرفتاری ہونی چاہیے کیونکہ وہ گواہوں کو ڈرا دھمکا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سی بی آئی لکھنؤ کی اینٹی کرپشن برانچ نے آئی پی سی کی دفعہ 409، 420 اور 506 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے، جس میں شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی، بورڈ کے آفیسر غلام سیدین رضا، وقف انسپیکٹر باقر رضا کے علاوہ نریش کرشن سومانی اور وجے کرشن سومانی کو نامزد کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details