اترپردیش کے ضلع بجنور کے نہٹور تھانہ حلقہ کے تحت بلاشیر پور گاؤں میں ایک شخص کی شراب کے نشے میں موت سے علاقے میں تشویش پھیل گئی ہے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
بجنور: شادی کی تقریب سے واپس آئے شخص کی موت - liquor consuption takes life
مقامی لوگوں کے مطابق زیادہ شراب کے استعمال سے موت ہوئی ہے، پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
Man died
اطلاع کے مطابق راجپال نامی شخص شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس آیا تھا۔ گھر آنے کے بعد اچانک ایک بجے اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ جس کے بعد اس شخص کو مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ مرنے والے کے کنبے والوں کا کہنا ہے کہ وہ شراب بہت پیتا تھا جس نے اس کی جان لے لی۔
پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور اس ہلاکت کی وجوہات پر جانچ کر رہی ہے۔