اردو

urdu

ETV Bharat / city

ماسک کے ذریعہ غریب لڑکیوں کو روزگار - Making face masks

بجنور میں ایک سماجی کارکن غریب لڑکیوں سے کھادی کے کپڑوں کا ماسک تیار کر انہیں بازار میں فروخت کرا رہی ہیں۔

face masks
face masks

By

Published : Jun 3, 2020, 2:43 PM IST

کورونا وائرس کے باعث پورے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن نے لوگوں کے کام کاج کو کافی متاثر کیا ہے۔ ایسے میں غریب عوام کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔

ماسک کے ذریعہ غریب لڑکیوں کو روزگار

ان حالات میں بجنور کے نجیب آباد میں سماجی کارکن راکھی ​​نے غریب لڑکیوں سے ماسک بنوا کر انہیں روزگار فراہم کیا ہے۔

اس ماسک کو کھادی کے کپڑوں سے تیار کیا جا رہا ہے اور ایک لڑکی دن بھر میں تقریباً 100 ماسک تیار کر لیتی ہے، جس کی قیمت 20 روپئے ہے اور یہی لاک ڈاؤن کے دوران ان لڑکیوں کی آمدنی کا ذریعہ ہے۔

سماجی کارکن راکھی اگروال ایک طویل عرصے سے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ لاک ڈاون کی اس مشکل گھڑی میں راکھی نے سکھی ویلفئر سوسائٹی کے بینر تلے کئی نوجوان لڑکیوں کو ماسک بنوا کر روزگار مہیا کرایا ہے۔ راکھی کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد غریب لڑکیوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔ اسی وجہ سے ماسک بنانے کا کام شروع کیا ہے۔

راکھی اگروال نے بتایا کہ کھادی کپڑے سے تیار ماسک کی مختلف مقامات سے فرمائش آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد غریب لڑکیوں کو روزگار سے جوڑنا ہے اور یہ کام ان کی آمدنی میں کافی معاون ہے۔ راکھی کا کہنا ہے کہ ان سوتی کپڑے کے ماسک کو آسانی سے دھویا بھی جا سکتا ہے۔

ماسک تیار کرنے والی لڑکیوں کا کہنا ہے کہ سماجی کارکن راکھی نے انہیں لاک ڈاؤن کے دوران روزگار مہیا کرانے میں مدد کی ہے جسکے لئے وہ راکھی اگروال کی شکرگزار ہیں۔

لاک ڈاؤن نے سب سے زیادہ غریبوں کو متاثر کیا ہے ایسے میں راکھی اگروال غریب لڑکیوں کو روزگار فراہم کر ایک اہم کارنامہ انجام دے رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details