اردو

urdu

ETV Bharat / city

مئو: مدارس عربیہ طلباء کی مدد میں پیش پیش - مدارس عربیہ بھی پیش پیش ہیں

لاک ڈاؤن کے اعلان سے ہی مدارس عربیہ میں دینی تعلیم کا سلسلہ منقطع ہے۔ باوجود اس کے مدارس کے ذمہ داران اقلیتی طلبا و طالبات کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہیں۔

مدارس طلباء کی مدد کے لیے پیش پیش
مدارس طلباء کی مدد کے لیے پیش پیش

By

Published : Oct 5, 2020, 5:16 PM IST

رواں تعلیمی سال میں محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے جاری وظیفہ فارم آن لائن اپلوڈ کرنے کے بعد مدارس کے کمپیوٹر سیکشن میں مامور ذمہ داران بڑھ چڑھ کر طلبا کی مدد کر رہے ہیں اور بے لوث اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مدارس طلباء کی مدد کے لیے پیش پیش

مئو ضلع کے دیگر تعلیمی اداروں کی طرح دینی مدارس بھی لاک ڈاؤن کے اعلان سے اب تک بند ہیں۔ اسکول میں طلباء کی درس و تدریس پر پابندی ہے۔ باوجود اس کے دینی تعلیم کے یہ ادارے طلباء سے متعلق اپنی خدمات مہیا کرانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ان دنوں محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کی جانب سے جاری وظیفہ فارم بھرے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں ضرورت مند طلبا و طالبات کے والدین فارم کو آن لائن فیڈ کرانے کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں۔ اس خدمت میں مدارس عربیہ بھی پیش پیش ہیں۔

مدارس کی جانب سے حاجت مند پسماندہ طبقہ کے طلباء کے فارم مفت میں ہی آن لائن فیڈ کئے جا رہے ہیں۔ کسی آن لائن سنٹر پر فارم اپلوڈ کرانے کے لئے پیسہ دینا ہوتا ہے۔ جبکہ دینی مدارس میں یہ کام مفت میں کیا جا رہا ہے۔ مدارس کی اس پیش رفت سے اقلیتی طبقہ کے طلبا و طالبات کو کافی راحت مل رہی ہے۔ والدین بھی مطمئن ہیں کہ ان کے بچوں کا فارم بہتر طریقے سے اپلوڈ ہو گیا ہے۔ والدین کی عام شکایت ہے کہ کسی آن لائن سنٹر سے فارم اپلوڈ کرانے میں اکثر نام کی غلطی ہو جاتی ہے جبکہ مدارس میں اس کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر خالد کو جیل میں سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم


نام میں غلطی کی وجہ سے کئی بار حقدار ہونے کے باوجود طلباء اسکالرشپ سے محروم رہ جاتے ہیں۔ مدارس کی یہ کوشش قابلِ قدر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details