اردو

urdu

ETV Bharat / city

مدرسہ بورڈ امتحان فارم کی تاریخ میں تیسری بار توسیع - امتحان کی تاریخ کا اعلان

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ نے امتحانات فارم کی ٘تاریخ میں تیسری بار توسیع کر دیا ہے۔ اب مدرسہ بورڈ کے طلبا 22 فروری تک فارم بھر سکتے ہیں۔ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی صرف 'آن لائن' فارم ہی قبول کیے جائیں گے۔

Madrasa Board Exam Form Extension for the Third Time
مدرسہ بورڈ امتحان فارم کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

By

Published : Feb 20, 2021, 1:08 PM IST

کورونا وبا کے چلتے امسال اسکول کالج کی طرح مدرسہ میں بھی کلاسز شروع ہونے میں تاخیر ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ امسال مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات فارم بھرنے کی تاریخ کا اعلان بھی دیر سے کیا گیا تھا۔ پہلے 31 جنوری آخری تاریخ تھی، جسے بڑھا کر 10 فروری اس کے بعد 18 فروی کیا گیا تھا لیکن بورڈ نے تیسری بار توسیع کرتے ہوئے '22 فروری' آخری تاریخ رکھی ہے۔

مدرسہ بورڈ امتحان فارم کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ امتحان کی فیس و دیگر تفصیلات مدرسہ بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ مدرسہ بورڈ کے سکنڈری سینئر سکنڈری، کامل اور فاضل کے امتحانات کے لیے 11 جنوری سے 22 فروری تک فارم بھرے جائیں گے۔ اس کے بعد تاریخ میں توسیع نہیں کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے واضح طور پر کہا کہ اس کے بعد تاریخ میں توسیع نہیں کیا جائے گا۔ ابھی امتحان کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ مدرسہ بورڈ امتحان کے لئے ابھی بامشکل ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہی فارم بھرے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details