اردو

urdu

By

Published : Apr 9, 2020, 4:30 PM IST

ETV Bharat / city

ہردوئی: کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد دو ہوگئی

ریاست اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ نظام الدین مرکز سے واپس آنے والے شخص کے ساتھ رابطے میں آنے والے 22 افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور ان کے نمونے جانچ کے لئے کے جی ایم یو بھیج دیئے گئے تھے۔ان نمونوں کی جانچ کے بعد 50 برس کے ایک مدرسہ کے استاذ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ہردوئی: کورونا وائرس متاثرین کی تعداد دو ہوگئی
ہردوئی: کورونا وائرس متاثرین کی تعداد دو ہوگئی

اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک اور کورونا سے متاثرہ مریض کی تصدیق ہو ئی ہے۔ در حقیقت بلگرام قصبے سے تعلق رکھنے والے 22 افراد جو نظام الدین مرکز میں کورونا متاثرہ جماعت کے ساتھ رابطے میں آئے تھے انہیں ضلعی ہسپتال کے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

اور ان کے ٹیسٹ کے نمونے جانچ کے لئے کے جی ایم یو بھیجے گئے تھے۔ جس میں مدرسہ انوار العلوم محلہ کسوپیٹ مدرسہ کے استاد محمد غفران کو کورون وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد غفران کو سیتا پور ضلع کے قرنطینہ میں بھیجا جائے گا، نیز قصبہ بلگرام کے ساتھ ساتھ مدرسہ کے تمام اساتذہ کے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں کے بھی نمونے چیک کرائے جا ئیں گے اور سبھوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ نظام الدین مرکز کے بعد ہردوئی کے بلگرام میں ایک اجتماع ہوا جس میں 21 مارچ سے 27 تک تمام جماعت کے کار کنان بلگرام اور اس کے آس پاس کے مدرسہ اور مسجد میں رہے ہیں۔

اس سلسلے میں سٹی مجسٹریٹ جنگ بہادر یادو نے بتایا کہ قصبہ بلگرام میں رہائش پذیر 22 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا ، جن کے نمونے تفتیش کے لئے بھیجے گئے تھے جس میں ڈسٹرکٹ اسپتال ہردوئی سے محمد غفران کورونا سے متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' بلگرام کے ساتھ ساتھ قصبے بلگرام کو بھی سنیٹائز کیا جائے گا اور کورونا مثبت مریضوں کے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں کو بھی معلومات فراہم کی جائیں گی، ان کی سفر کی تحقیقات کی جارہی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا یہ کس کورونا متاثرہ کے رابطے میں آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details