اتر پردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے نومنتخب ممبر وسیم رضوی کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ وسیم رضوی کو یہ دھمکی بہار سے وہاٹس ایپ پر ملی ہے۔
لکھنؤ: وسیم رضوی کو جان سے مارنے کی دھمکی اس کے متعلق رضوی نے لکھنؤ کے شہادت گنج پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کرایا ہے۔
جمعہ کو میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے وسیم رضوی نے بتایا کہ مجھے بہار کے ایک مسلمان نے ویڈیو کال کر کے اور وہاٹس ایپ پر میسیج کر کے گولی مار کر گلا کاٹنے کی دھمکی دی ہے۔
وسیم رضوی نے بتایا کہ میں نے اس کے متعلق ایف آئی آر گزشتہ رات تھانہ شہادت گنج میں درج کروائی ہے۔
رضوی نے کہا کہ میرا جرم صرف اتنا ہے کہ میں نے قرآن کی کچھ آیتوں کے متعلق سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے عرضی خارج ہونے کے بعد انہوں نے ریویو دائر کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس مقدمے کی سماعت اوپن کورٹ میں کی جائے اور ڈیٹیل آرڈر پاس کیا جائے۔