اردو

urdu

ETV Bharat / city

لکھنؤ: خاتون مظاہرین کو گالی دینے والا شخص پولیس حراست میں - پولیس پوچھ تاچھ کر رہی ہے

دارالحکومت لکھنؤ کے گھنٹہ گھر میں شہریت ترمیمی قانون این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ اسی بیچ شام ایک مشکوک شخص خاتوں مظاہرین کے درمیان کھس کرگالیاں دینے لگا جسے پولیس کے حوالے کیا گیا۔

لکھنؤ: خاتون مظاہرین کو گالی دینے والا شخص پولیس حراست میں
لکھنؤ: خاتون مظاہرین کو گالی دینے والا شخص پولیس حراست میں

By

Published : Feb 26, 2020, 3:44 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:37 PM IST

لکھنئو کے گھنٹہ گھر میں شہریت ترمیمی قانون این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہورہے مظاہرے کو ختم کرانے اور اسے بد نام کرنے کی مسلسل کوشش کی گئی جو بارہا ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

لکھنؤ: خاتون مظاہرین کو گالی دینے والا شخص پولیس حراست میں

اطلاع کے مطابق دھرنے کے مقام پر خاتون مظاہرین کے درمیان ایک مشکوک شخص کے پائے جانے اور بھدی گالیاں دینے کے سبب خواتین نے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں:گیان واپی مسجد کیس: عدالت نے مسلم فریق کے اپیل کو خارج کردیا


پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیاہے جس سے ابھی پوچھ تاچھ چل رہی ہے، لیکن ابھی یہ ثابت نہیں ہو پایا کہ وہ نوجوان کون ہے، اس کا نام کیا ہے اور خاتون مظاہرین کو گالیاں دینے کا مقصدکیا تھا؟

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details