اردو

urdu

ETV Bharat / city

لکھنؤ پولیس نے 31 ملزمین کو گرفتار کیا - Crime in Utter Pradesh

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پولیس نے 22 مطلوب اور وارنٹیوں سمیت 13 ملزمین کوگرفتار کر انہیں جیل بھیج دیا ہے۔

لکھنؤ پولیس نے 31 ملزمین کو گرفتار کیا

By

Published : Jul 9, 2019, 8:02 PM IST

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کلا ندھی نیتھانی نے منگل کو بتایا کہ کرشنا نگر، حسن گنج، جانکی پورم، نگرام، ٹھاکر گنج، کاکوری، بازار کھالا، تال کٹورا، حضرت گنج ا ور پی جی آئی علاقے سے پولیس نے 17 مطلوب اور پانچ وارنٹیوں سمیت 22 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ بی کے ٹی پولیس نے پیر کی رات تقریبا ساڑھے 11 بجے ڈمپر سوار دو اغوا کنندگان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پارول سنگھ کوچھڑا لیا ہے۔ ٹھاکر گنج پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 48 گرام اسمیک برآمد کی جبکہ غازی پور پولیس نے ایک اسمگلر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 138 گرام چرس برآمد کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی غازی پور پولیس نے ایک گاڑی چور کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔

مسٹر نیتھانی نے بتایا کہ موہن لال گنج پولیس نے جبرولی گاؤں سے ایک خاتون سمیت دو لوگوں کوگرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20۔20 لیٹر کچی شراب برآمد کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار سبھی ملزمین کو آج عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details